ڈبل سواری پر گرفتار شخص دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
گوجرانوالہ کے تھانہ ماڈل ٹائون میں ڈبل سواری پر گرفتار ملزم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔پولیس کے مطابق گذشتہ روز گوجرانوالہ میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں گرفتار ہونے والا ملزم گوجرانوالہ کے تھانہ ماڈل ٹائون میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم نے گذشتہ روز ڈبل سواری کی خلاف ورزی کی تھی جس کی وجہ سے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ بھی درج ہے۔