احساس پروگرام: شہر قائد میں امداد کی تقسیم شروع
وزیر اعظم عمران خان کے احساس کیش پروگرام کے تحت کراچی کے چھ اضلاح میں مستحق افراد میں امداد تقسیم کی جا رہی ہے۔ضلع شرقی گلشن اقبال یوسی 23ڈالمیا میں وفاقی اردو یونیورسٹی میں امدادی کیمپ لگایا گیا ۔ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد یو سی19 پہاڑ گنج میں عبد اللہ کالج برائے خواتین میں امداد جاری ہے۔کراچی کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ لیاری یو سی ون آگرہ تاج کالونی میں گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول غازی محمد بن قاسم میں بھی امدادی کیمپ قائم ہے۔ڈسٹرکٹ ویسٹ یو سی بارہ داتا نگر میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اورنگی میں احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد میں امداد تقسیم کی جارہی ہے۔کراچی کے ضلع کورنگی شاہ فیصل یو سی تھرٹی ناتھا خاں گوٹھ میں گورنمنٹ گرلز اسکول کورنگی نمبر دو میں کیمپ قائم کیا گیا ہے جبکہ ضلع ملیر ابراہیم حیدری یو سی فورقائد آباد میں سویڈش کالج قائد آباد میں ضرورت مند افراد میں کیش امداد فراہم کیا جا رہا ہے۔