پاکستان میں کروناوائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 77 ، نئے کیسز کی تعداد 4892 تک پہنچ گئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد77 ہوگئی ۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4892تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےتازہ اعداد وشمارجاری کردیے، جس کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 77 ہوگئی ہے ۔ ملک بھرمیں کورونا کے کیسزکی تعداد 4 ہزار892 تک پہنچ گئی ہے ۔پنجاب کرونا کا گڑھ بن گیا ہے جہاں سب سے زیادہ مریض ہر روز سامنے آرہے ہیں ، پنجاب میں کورونا کے 41نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 2336 تک جاپہنچی ہے ۔ دوسری طرف سندھ میں بھی مریضوں میں اضافہ جاری ہے اور تصدیق شدہ کیس بڑھ کر 1318ہوگئے ہیں ۔ خیبر پختونخوا میں بھی صورتحال بگڑ رہی ہے جہاں 656افراد میں وائر س کی تصدیق کی گئی ہے ، بلوچستان میں 220 ، گلگت بلتستان میں 215 مریض موجود ہیں ، اسلام آباد میں 113 اورآزاد کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 34تک جاپہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے 50 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں اب تک 762مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک 57 ہزار 836 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2457 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 698 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 11508 بیڈز کی سہولت موجود ہے۔مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تعداد 1411 ہے ۔مُلک بھر میں 350 قرنطینہ سینٹرز کی سہولت دستیاب ہے جبکہ 17393 افراد افراد کو مختلف قرنطینہ سینٹرز میں رکھا گیا ہے۔