13 اپریل کو مستقبل کا لائحہ عمل تیار ہوگا: ناصر حسین شاہ
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز بنا رہے ہیں، مرحلہ وار کمپنیزیا اداروں کو کھولا جاسکتا ہے، ہم ابھی لاک ڈاؤن ختم نہیں کرنا چاہتے، ایسی صورت حال نہیں چاہتے کہ بعد میں مسائل مزید گھمبیر ہوں، وفاق اور صوبوں کی مشاورت سے جو فیصلہ ہوگا اس پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے جو ٹیسٹنگ کٹس دی گئی وہ نامکمل تھیں، اس وقت ہمارے پاس وہ ٹیسٹنگ کٹس ہیں جو خود درآمد کی ہیں، اس وقت ہم ڈھائی تین ہزار ٹیسٹ کرسکتے ہیں لیکن کر نہیں پا رہے، ٹیسٹنگ اس لیے نہیں کر پارہے کہ ہمارے پاس کٹس کم ہیں۔