ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4ہزار 892ہوگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں دو ہزار تین سوچھتیس،سندھ میں ایک ہزار 318،خیبرپختونخوا میں چھ سو چھپن، بلوچستان میں دوسو بیس،گلگت بلتستان میں دو سو پندرہ، اسلام آباد میں ایک سو تیرہ اور آزاد کشمیر میں چونتیس افرادوائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔وائرس سے اب تک سات سوباسٹھ افراد صحت یاب جبکہ 77افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔