بلوچستان حکومت میں اختلافات، 4 وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفی دیدیا
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت میں اختلافات ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگے ہیں، حکمران جماعت کے وزیرسردارسرفراز ڈومکی کے مستعفی ہونے کے بعد مزید چار وزیروں نے استعفی دیدیا ہے۔ مستعفی ہونے والوں میں مٹھا خان نورمحمد دمڑ ، سردارمسعودلونی اور محمد خان شامل ہیں جنہوں نے اپنے استعفوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔ مستعفی ہونے والوں میں دو صوبائی وزیر جبکہ دو مشیروں کے عہدوں پر براجمان تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اختلافات وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے صوبائی وزراء کو نظر انداز کرنے پر شروع ہوئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حکمران کا جماعت کے ایک صوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی استعفی دے چکے ہیں۔