امریکی بحری جہاز اہم بھارتی فوجی راز اور معلومات لے کر واپس, مودی حکومت بے بس
بھارتی بحریہ کی نااہلی، لاپرواہی اور کم علمی کے واقعے نے مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا۔ نئی دہلی سرکار نے امریکی حکام سے تحفظات کا اظہار کردیا۔امریکی جدید ترین بحری جہاز سیونتھ فلیٹ، لکشدیپ جزائز کے سمندر کے اس مقام میں داخل ہوا جو بھارت کا اقتصادی زون قرار دیا جاتا ہے۔ امریکی بحری بیڑے کی آمد بنا اجازت کے ہوئی جو اس علاقے میں گھنٹوں گشت کرتا رہا۔ امریکی بیڑے نے بھارت کی جاسوسی کی اہم فوجی راز اور دیگر معلومات اکٹھی کی اور بغیر کسی رکاوٹ اور دشواری کے ساتھ واپس بین الاقوامی سمندر میں چلا گیا جس پر بھارتی حکام نے امریکا سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔امریکی بحری حکام کا کہنا ہے کہ اس نے عالمی قوانین کے تحت ہی لکشدیپ جزائز سے تقریبا ایک سو تیس ناٹیکل مائلز میں اپنے عالمی حقوق کا استعمال کرتے ہوئے یہ معمول کا گشت کیا۔ امریکہ اس سمت میں سمندر میں جائے گا، پرواز بھی کرے گا اور کام بھی کرے گا جس کی بین الاقوامی قانون اجازت دیتا ہے بھارت کا واویلا غیر ضروری ہے ۔ امریکی بحری جہاز سیونتھ فلیٹ جدید ترین قرار دیا جاتا جو میزائل داغنے کی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔