سعودی عرب: غداری کا الزام، 3 فوجیوں کو سزائے موت دیدی گئی
سعودی عرب میں 3 فوجی اہلکاروں کوغداری کے جرم کی پاداش میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں فوجی اہلکاروں کے خلاف غداری کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’عسکری حلف وفاداری سے خیانت کرتے ہوئے فرسٹ سولجر محمد بن احمد بن یحی عکام، فرسٹ سولجر شاہر بن عیسی بن قاسم حقوی اور فرسٹ سولجر حمود بن ابراہیم بن علی الحازمی نے عسکری حیثیت میں ملک سے غداری کا ارتکاب کیا ہے۔سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ملک کے ساتھ غداری کا الزام ثابت ہونے پر مذکورہ افراد کو ان کی عسکری حیثیت کی بنا پر اور شرعی و قانونی تقاضے کی بنیاد پر سزائے موت دے دی گئی ہے۔