شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کی تاریخ کا اعلان

لندن: برطانوی شہزادے فلپ کی آخری رسومات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا، شہزادہ فلپ کی آخری رسومات 17 اپریل کو ادا کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق بکنگھم پیلس نے کہا ہے کہ آنجہانی شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ونڈزرکاسل میں سترہ اپریل کو ادا کی جائیں گی، جس میں امریکا سے شہزادہ ہیری بھی شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ برطانوی شہزادے فلپ کا انتقال جمعے کو 99 سال کی عمر میں ہوا تھا، ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کچھ عرصے سے بیمار تھے، انھیں دل سمیت دیگر بیماریوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اور وہ گزشتہ ماہ ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔