پی ایس ایل 6 کا نیا شیڈول جاری : پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
اسلام آباد: پی ایس ایل 6 کے میچز کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے میچز کا آغاز یکم جون سے کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابقپی ایس ایل کے تمام شرکاء کے لئے بائیس مئی سے سات روزہ قرنطینہ کا آغاز ہو گا ۔تین روزہ ٹریننگ کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہو گا۔بیس جون کو فائنل کھیلا جائے گا، تمام میچز کراچی میں ہوں گے ۔پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ پی ایس ایل 6 کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا ۔