جی ٹی روڈ ریلی کے دوسرے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کا جہلم کے نجی ہوٹل میں قیام
ضروری نہیں کہ جب آپ کسی ہوٹل میں قیام کریں تو آپ کے کمرے کی کھڑکی کھلے اور سامنے نیلگوں سمندر ہو،، اگر اس کی جگہ دریا ہو تو نظارہ یقیناً اور بھی منفرد ہو سکتا ہے،، ایسے ہی نظارے سے بھرپور ہے یہ ہوٹل ،، جس میں نواز شریف نے ریلی کی دوسری شب بسر کی ،، میاں نواز شریف کے قیام کے باعث ہوٹل کو خوب سجایا گیا ،، جبکہ سابق وزیر اعظم کی آمد کے باعث ہوٹل کا فرنیچر بھی بدل دیا گیا ،، نواز شریف کو ڈنر میں کھانے کیلئے دریائے جہلم کی تازہ مچھلی پیش کی گئی،، دوسری جانب نواز شریف کے قیام کے باعث ہوٹل میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ہوٹل میں داخل نہیں ہونے دیا گیا،، جبکہ ریلی کے ساتھ آنے والے لوگوں کی اکثریت نے بھی رہائش کا انتظام نہ ہونے کے باعث گاڑیوں میں ہی شب گزاری