شیروں کا قافلہ پھر نکل پڑا، نواز شریف نے جہلم کے مقامی ہوٹل میں قیام کیا
شیروں کا قافلہ پھر نکل پڑا، نواز شریف نے جہلم کے مقامی ہوٹل میں قیام کیا، جہلم کے عوام نے اپنے قائد کی راہوں میں پلکیں بچھا دیں،، تاریخی استقبال کیا گیا، نواز شریف نے اپنے خطاب کے دوران کا رکنوں کا جوش بھی خوب بڑھایا، میاں نواز شریف نے صبح ہلکا پھلکا ناشتہ کیا، پولیس نے ایک بار پھر سیکورٹی سنبھالی اور تازہ دم دستہ منزل کی طرف نکل پڑا
نواز شریف کی روانگی سے پہلے لیگی رہنماؤں اور مقامی قیادت نے نواز شریف سے ملاقاتیں بھی کیں، انہوں نے کامیابی ریلی پر نواز شریف کو مبارکباد پیش کی، لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کی اگلی منزل اور خطاب کے حوالے سے مشاور ت کی، ہوٹل کے باہر موجود کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے قائد کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔ ہر کوئی نواز شریف کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے منتظر تھانئے پروگرام کے مطابق لیگی کاروان ہفتے کو نماز مغرب کے قریب داتا کی نگری لاہور پہنچے گا، لاہور میں میاں حمزہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی انتظامی کمیٹی نے شاہدرہ سے داتا دربار تک گیارہ پوائنٹس پر نواز شریف کے استقبال کا بندوبست کیا ہے،، جہاں لائٹس، سائونڈ سسٹم، پینے کا پانی فراہم کرنے کی ذمہ داری ہر پوائنٹ کے انچارج پر عائد ہو گی۔ لاہور کے قومی اسمبلی کے 12ممبران اور 23 ممبران پنجاب اسمبلی سمیت مسلم لیگ ن کی ذیلی تنظیموں اور ننکانہ، شیخوپورہ، قصور کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی لاہور میں شاہدرہ اور راوی پل کراس کرکے استقبال کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے