جمہوریت میں رائے اختلاف کیا جاسکتا ہے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں رائے اختلاف کیا جاسکتا ہے، آئین کوپڑھےبغیرحقوق کی آگاہی ناممکن ہے، آمریت کےدورمیں ملینیم اہداف کی شرح صفررہ، تاریخ میں ایساکیوں ہےاسمبلیاں باربارتحلیل کردی جاتی ہیں،،، گزشتہ ستر سال میں کوئی بھی وزیراعظم مدت پوری نہیں کرسکا، تمام آئینی اداروں کو آئین اور قانون کی پاسداری کرنا ہو گی مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ملک کا سب سے زیادہ خود مختار ادارہ ہے جو عوام کے ووٹ سے وجود میں آتا ہے، معلوم ہوناچاہیےبنیادی حقوق کیلیےقانون سازی کا ادارہ کونسا ہے، آمریت کےدور میں خالی صفحات پر مشتمل اخبارات شائع ہوتے تھے، آئین کوپڑھےبغیرحقوق اور قانون سے آگاہی ممکن نہیںمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ماضی میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، بھکی پاورپراجیکٹ رکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا، ملکی تاریخ میں پہلی بارتوانائی منصوبوں پرتوجہ دی گئی، الیکشن سے پہلے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو جائے گا