اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں کاغزات نامزدگی جمع کروانے کے بعد پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں کاغزات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف این اے 120 کا الیکشن لڑنے کو سیسیہ پلائی دیوار کی طرح تیار ہے،، گلی گلی پھر کر ووٹ مانگ رہے ہیں،، ہمارے پاس ووٹ خریدنے کے پیسے نہیں انھوں نے کہا سرکاری مشینری ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے ،میرا تعلق امڈل کلاس سے ہے ، مخنت کر کے اوپر آئی ہوں ، کلثوم نواز کا تعلق شاہی خاندان سے ہے ،، پوچھنا چاہتی ہوں کہ پورے لاہور کو کیا مفت میں سجایا گیا ہے؟ ن لیگ کی ہر سازش ناکام ہوگی ،، پی ٹی آئی الیکشن کیلئے مکمل تیار ہے ،