نوازشریف نےریلی کا فلاپ شو کیا،،نااہلی کے بعد نوازشریف عدلیہ اورفوج کی کردارکشی کررہے ہیں,شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ریلی کا فلاپ شوکیا،عمران خان کا تیرہ اگست کولیاقت باغ میں کامیاب جلسہ ہوگا،،لوگ اتنی تعداد می نکلیں گے کہ لیاقت آباد چھوٹا پڑجائے گا, شیخ رشید نے موجودہ حکومت اورنوازشریف پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ نااہلی کے بعدنوازشریف عدلیہ اورفوج کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ,پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدرعامرکیانی کا کہنا تھا کہ لیاقت باغ میں سترویں یوم آزادی کا بھرپورجشن منایا جائے گا،،عامرکیانی نے جلسے میں خواتین کو بھی شرکت کی دعوت دے دی