عمران خان 18 اگست کو بطور وزیراعظم حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کی تقریب حلف برداری کیلئے کرکٹرز کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خصوصی طور پر انیس سوبانوے میں ورلڈکپ جیتنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے، فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ساتھی بھارتی کرکٹرز کو بھی مدعو کیا ہے، کپل دیو، نوجوت سنگھ سدھو اور سنیل گواسکر کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں، عمران خان 18 اگست کو بطور وزیر اعظم حلف اٹھائیں گے۔