شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل اور گاڑیاں چوری کرنے والوں کا راج برقرار ہے
کراچی کے مختلف علاقوں میں آئے روز اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی بیٹری چوری کی وارداتیں عام ہو کر رہ گئی ہیں، شہر کی مشہور مارکیٹ موتن داس میں کم عمر چور باآسانی موٹر سائیکل لے اُڑا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج وقت نیوز کو موصول ہو گئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور کس طرح موٹر سائیکل لاک کھولتا ہے اور آسانی سے اسٹارٹ کر کے رفوچکر ہو جاتا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرا واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔