قوم مشکل کی ہر گھڑی میں اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے،صدر

ملک بھر میں کل اقلیتوں کا قومی دن منایا جائیگا۔اس سلسلے میں آج رات اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔صدر ممنون حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عام نشستوں پر اقلیتی نمائندوں کی کامیابی ملک میں مثبت پیش رفت ہے۔صدر نے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل کی ہر گھڑی میں اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔