ملک بھر میں آج اقلیتوں کادن منایاجارہاہے
ملک بھر میں آج (ہفتہ) اقلیتوں کادن منایاجارہاہے جس کامقصد قیام پاکستان اورقومی تعمیر میں اقلیتوں کے کردار اور اُن کی قربانیوں کواجاگر کرناہے۔اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے پورے ملک میں سیمیناروں اور سماجی اجتماعات سمیت مختلف تقاریب کااہتمام کیاجائے گا۔یہ دن ہمیں قائداعظم محمدعلی جناح کی اس سوچ اور نظریے کی یاددلاتا ہے جنہوں نے گیارہ اگست انیس سوسینتالیس کوقانون ساز اسمبلی سے اپنے خطاب میں اعلان کیاتھا کہ اقلیتوں کو پاکستان میں اپنے مذہبی عقائد پرعملدرآمد کی مکمل اجازت ہوگی۔یہ دن حکومت کے اس عزم کی تجدید کادن ہے کہ ہم قائداعظم محمدعلی جناح کے افکار پرعملدرآمد کرتے ہوئے پا کستان کو اعتدال پسندانہ، آزادانہ اور ترقی پسند ملک بنائیں گے۔