شمال شام پر بم دھماکے میں تقریبا 30 شہری ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے، شام کے شمالی علاقے ادلب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی گئی، بمباری کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے، دوسری جانب شام کے صوبے حلب میں بھی شام کے صدر بشارالاسد کی حامی فوج کی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔