بھارتی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق مون سون بارشوں کے نہ تھمنے والے سلسلے نے بھارت کے دارالحکومت سمیت کئی ریاستوں میں معمولِ زندگی کو متاثر کر رکھا ہے،جنوبی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں سے جمع ہونے والے پانی کی سطح دو ہزار چارسو فٹ بلند ہونے پر ڈیم کے دروازے کھولنے پڑے، جس کی وجہ سے پانی کا سیلابی ریلا کئی دیہات کو بہا کر لے گیا،،،جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں مٹی کے تودے کے ملبے تلے دب کر ہوئی ہیں جس میں کم از کم 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور 10 افراد مختلف حادثات میں ہلاک ہوئے،،،ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 241 ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ اب تک 15 ہزار 6 سو 95 شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،،،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے تاہم مریضوں کی منتقلی میں دشواری کا سامنا ہے،،،بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں 50 سال میں سب سے زیادہ بارشوں کا سامنا ہے جس سے صورت حال گھمبیر ہوگئی ہے۔