گجرانوالہ: تنخواہ نہ دینے پر ٹیچر نے پرنسپل کو کرسی سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

جیو نیوز کے مطابق سیالکوٹ روڈ پر واقع نجی اسکول میں عقیل نامی ٹیچر نے تنخواہ نہ دینے پر پرنسپل اعجاز یوسف کو کرسی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس دوران بیچ بچاؤ کرانے والے 3 اساتذہ بھی زخمی ہوگئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ ملزم عقیل نے تنخواہ نہ ملنے پر لیبر کورٹ میں کیس بھی دائر کر رکھا تھا۔