امریکی شہرسیاٹل کےایئرپورٹ سےکمرشل طیارےکی بغیراجازت پرواز
امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ارے کی 'چوری' کی رپورٹ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب ملی ، امریکی لڑاکا طیارے ایف15 نے بھی بغیر اجازت اڑنے والےطیارے کا تعاقب شروع کیا، اڑان سے 15 منٹ بعد ہی کیٹرون آئی لینڈ کے قریب سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔ ہائی جیکر نے کیٹرون جزیرے پر کئی چکر لگائے اور مختلف کرتب دکھاتا رہا ۔ اس دوران طیارہ کبھی اوپر کبھی نیچے آیا اور کبھی قلابازیاں بھی لیںجس کے بعد وہ کیٹرون جزیرے میں ہی گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارہ گر کر تباہ ہو گیا سی ٹیک ایئرپورٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ایک ایئرلائن کے ملازم نے بغیر اجازت سی ٹیک ایئرپورٹ سے ایک طیارہ اڑایا، جس میں کوئی مسافر نہیں تھا، طیارے کی تباہی کے بعد ایئرپورٹ پر معمول کا آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔، تباہ ہونے والا طیارہ الاسکا ایئرلائنز کا تھا، پولیس کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا نہیں تھا۔ پیئرس کاونٹی پولیس حکام کے مطابق طیارے کو اغوا کرنے والا ایئرلائن کا مکینک تھا جس کی عمر 29 برس تھی۔