وفاداری بدلنے کی رنجش پر گولیاں چل گئیں، پی ٹی آئی کا کونسلر جاں بحق

گوجرانوالہ میں دو سیاسی گروپوں کی رنجش طول پکڑگئی، فیصل ٹاؤن میں پی ٹی آئی اور نون لیگ کے کارکنوں میں خونی تصادم ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لیگی کارکن احمد بٹ کی فائرنگ سے تحریک انصاف کا یوسی کونسلر افضل مہر جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔