فضل الرحمان والی بات غلطی سے ہم کہہ دیتے تو ’را‘ ایجنٹ کہلاتے: فاروق ستار
کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر مولانا فضل الرحمان کو تقریر میں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا لیکن وہ خوش قسمت ہیں انہیں را کا ایجنٹ نہیں کہا گیا، اگر غلطی سے ہم میں سےکوئی ایسا کہہ دیتا تو ہمارے خلاف را ایجنٹ کی مہر لگ جاتی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے بات چیت ہوسکتی ہے، ان سے غیر واجبی رابطہ ہے، ان سے صوبائی حکومت بنانےپر کوئی بیٹھک یا مکالمہ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی سے بہتر ورکنگ ریلیشن کی ہمیشہ ایم کیوایم کی خواہش رہی ہے لیکن گزشتہ دس سالوں میں بے پناہ کرپشن بھی دیکھنےمیں آئی جب کہ پیپلزپارٹی حکومت میں سندھ کےشہری اور دیہی عوام میں فرق بڑھاہے