خوف اور دہشت سے بھرپورنئی ہالی وڈ ہاررفلم دی نن کانیا ٹریلرجاری کر دیا گیا

دی کونجرنگ سلسلے کی پانچویں فلم کوکورن ہارڈیcorin hardy نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی انیس سو باون کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب ایک راہبہ اسرار طور پر مردہ پائی جاتی ہے،اس راہبہ کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے ایک پادری کو رومانیہ بھیجا جاتا ہے، لیکن اس کھوج میں اسے غیر معمولی حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شیطانی ارواح کے زیرِ اثراس نن کے گرد گھومتی یہ فلم سات ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔