ہماری اقلیتوں کی پاکستان سے محبت مثالی اور کسی شک شبے سے پاک ہے،اقلیتوں کی بہبود کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے کا عزم کررکھا ہے:عمران خان

اقلیتوں کےقومی دن کےموقع پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گیارہ اگست پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سےتجدیدعہدکادن ہے،ہماری اقلیتوں کی پاکستان سےمحبت مثالی اورکسی شک شبےسےپاک ہے،قیام پاکستان سے لیکر آج تک پاکستان کی اقلیتوں نے قومی زندگی میں بے مثال خدمات سرانجام دیں،عمران خان کاکہناتھا کہ قائد اعظم نےاقلیتوں کےحوالےسےپاکستان کی پالیسی کی بنیاد رکھی،تحریک انصاف اقلیتوں کے حوالے سے قائد اعظم کا ویژن نافذ کرے گی، انہوں نے اقلیتوں کی بہبود کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے کا عزم کررکھاہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ مکمل مذہبی آزادی سے فلاح و ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی تک ہر وعدہ نبھائیں گے۔