ایل ڈی اے کے زیر اہتمام ٹیپا اور واسا بھی جشن آزادی ہاکی سٹیڈیم میں منائیں گے۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے 14 اگست کو جشن آزادی کے موقع پر ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ملی نغموں کا کنسرٹ منعقد کیا ہے جس کا نوٹس انہوں نے ایل ڈی اے کے سٹاف کو جاری کیا ہے۔ 14اگست کو جشن آزادی کے موقع پر ملی نغموں کا کنسر ٹ کرنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی خاطر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ایل ڈی اے کاکیمپ آفس قائم کرکے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ کنسرٹ شام 6 بجے سے شروع ہو کر رات 11 بجے تک جاری رہے گا۔ کنسرٹ میں ٹیپا اور واسا کے ملازمیں بھی بھر پور شرکت کریں گے اور کنسرٹ میں شرکت کرنے والوں کی طرف سے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کئے جانے والے فنڈ میں عطیات جمع کرانے کے لئے بنک کا بوتھ بھی قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی پلان مرتب کیا جا رہا ہے۔