پیپلزپارٹی نے مراد علی شاہ کو دوسری بار وزیراعلٰی سندھ نامزد کر دیا
کراچی میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کی اعلٰی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ میں حکومت سازی کا اہم مرحلہ طے کر لیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سندھ کی وزارت اعلٰی کے منصب کیلئے مراد علی شاہ کو مسلسل دوسری بار نامزد کر دیا گیا۔ اجلاس میں قائد ایوان، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی نامزدگی کا باضابطہ اعلان بھی کرديا گيا ہے ۔پیپلزپارٹی نے آغا سراج دُرانی کو دوبارہ اسپیکر سندھ اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی اسپيکر کے لیے ریحانہ لغاری کا انتخاب کیا گیا ہے۔ وزيرِ اعلٰی سندھ کے لیے تقريبِ حلف برداری اٹھارہ اگست کو ہوگی۔