الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک سےزائدسیٹوں پرکامیاب امیدواروں کوہدایات جاری کر دیں

الیکشن کمیشن نےعام انتخابات میں قومی وصوبائی اسمبلی کی ایک سے زائد نشستوں پرجیتنے والے کامیاب امیدواروں کو ہدایت جاری کر دیں، کہا ایک سے زائد نشست پر کامیاب ہونے والے امیدوار کسی ایک سیٹ کاانتخاب کریں، امیدوارقومی وصوبائی اسمبلی کے اجلاس میں حلف اٹھانےسےپہلےایک نشست کے علاوہ باقی نشستوں سےاستعفٰی دیں، امیدوار چیف الیکشن کمشنر کو اپنی باقی سیٹیں چھوڑنے کے حوالے سے آگاہ کریں ،نومنتخب کامیاب امیدوار اپنی نشستیں چھوڑنے کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی آگاہ کر سکتے ہیں۔