عمران خان نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ نامزد کردیا
عمران خان نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ نامزد کردیا۔عمران اسماعیل کہتے ہیں گورنر نامزد ہونے پر وہ اللہ کے شکرگزار ہیں۔ سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اورگورنر ہاؤس کے اخراجات کم کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف نے کراچی سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی منظوری دے دی۔ نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑی سرکاری رہائش گاہوں کے حوالے سے پارٹی پروگرام پر عمل کیا جائے گا۔ گورنر ہاؤس سندھ قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ رہی ہے۔۔گورنر ہاؤس کے اخراجات کم کریں گے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ دیگر عہدوں کی نامزدگی کے لیے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس اور متحدہ قومی موومنٹ سے مشاورت کی جا رہی ہے۔عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لیے شہری اور دیہی علاقے برابر ہیں۔اپوزیشن جماعتیں ایک قدم آگے آئیں گی تو پی ٹی آئی دس قدم بڑھائے گی۔ سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے