وزارت قانون نے این آر او کیس میں لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے گیند نیب کی کورٹ میں پھینک دی
این آر او کیس میں وزارت قانون کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ انہیں غبن کی رقم ریکور کرنے کا اختیار نہیں، رولز آف بزنس کے تحت احتساب کا مینڈیٹ نہیں، کرپشن،بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر کاروائی نیب کا اختیار ہے۔ نیب این آر قانون کی تخلیق سے خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی ریکوری کے فیصلوں میں آزاد ہے۔ جواب میں وزارت قانون کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سوئس حکام کو آصف زرداری کے مقدمات سے دستبرداری کا خط سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم نے لکھا، سوئس مقدمات سے دستبرداری کا خط 8 مئی 2008 میں لکھا گیا۔ملک قیوم کا خط واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر سوئس حکام کو 5 نومبر 2012 کو خط لکھا، سوئس حکام نے فروری 2013 میں سوئس مقدمات دوبارہ کھولنے سے معذرت کر لی۔ جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوئس حکام کےمطابق آصف زرداری کیخلاف مقدمات سوئس عدلیہ کے فیصلہ کے نتیجہ میں باضابطہ طور پر بند ہو چکے ہیں