چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ میں قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
لاہور ( وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ میں قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا.چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے آئی جی پنجاب اور سیشن جج لاہور سے وضاحت طلب کر لی. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے مراسلہ بھجوا دیا.مراسلے میں سیشن کورٹ میں 10 اگست کو سائل کے قتل کے واقعہ کی رپورٹ 4 روز میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب کی عدالتوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے ۔