طبیعت بہتر ہونے پر سنجے دت ہسپتال سے ڈسچارج
بولی وڈ بابا سنجے دت کو 2 دن قبل 8 اگست کو سانس میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔سنجے دت کو ممبئی کے نجی لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا۔خیال کیا جا رہا تھا کہ اداکار کو ممکنہ طور پر کورونا کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم خوش قسمتی سے ان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے۔
طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال داخل کیے جانے کے حوالے سے خود سنجے دت نے بھی مداحوں کو ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا اور انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ 2 سے 3 دن میں گھر واپس آجائیں گے۔