رات گئے عماد یوسف اور اب شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کی بیوی کے غیر قانونی اغواء کی شدید مذمت کرتا ہوں.عمران خان
چیئرمین عمران خان نے کہاہےکہ میں رات گئے عماد یوسف اور اب شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کی بیوی کے غیر قانونی اغواء کی شدید مذمت کرتا ہوں جو اب تھانہ ویمن میں زیر حراست ہے اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ میں قانونی برادری سے پوچھتا ہوں کیا ملک میں کوئی بنیادی حقوق باقی نہیں رہے بیرونی رجیم چینج سازش سے بننے والی امپورٹڈ حکومت پنجاب میں شکست کے بعد خوف اور دہشت کے ذریعے میڈیا کو خاموش کراکے لوگوں میں اپنی قبولیت کی کوشش کررہی ہے لیکن یہ جو سب کچھ کر رہے ہیں اس سے ملک میں مزیز عدم استحکام آئے گا ایک ہی حل ہے کہ غیر جانبدار اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں.