رانا ثنا اللہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
ویب ڈیسک:وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے 5 روزہ دورہ پرسعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سعودی ہم منصب اور دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، راناثنااللہ پاکستان سعودی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پرسعودی حکام سے بات چیت کرینگے۔ اس قبل وزیرداخلہ نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو شہباز گل کے بیان پر معافی مانگنی چاہیے تھی، لیکن عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں شہباز گل کے بیان کی تائید کی۔ شہباز گل نے کس کو کہا کہ آپ حکم نہ مانیں؟ سی سی ٹی وی میں سب دِکھ رہا ہے کسی نے تشدد نہیں کیا، ویڈیو وائرل ہے، کہاں ڈرائیور پر تشدد کیا گیا، شہباز گل کو قانون کے مطابق رکھا گیا اور عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، یہ صفائی کا موقع مانگ رہے ہیں، کیا مجھے صفائی کا موقع دیا گیا تھا؟