آج ان لوگوں کو افسوس ہو رہا ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا،مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 5 سال جھوٹے حلف نامے جمع کرائے، عمران خان سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ الزامات لگانے لگ جاتے ہیں،عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ لے کر اسکو الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کیا ،نوجوانوں سے روزگار ہی عمران خان نے چھینا ہے الیکشن کمیشن نے 8سال بعد ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا ،عمران خان نے 34 فارنرز سے ممنوعہ فنڈنگ لی،فارن ایجنٹس نے سیاسی جماعت کا سہارا لیا، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ لسبیلہ سے متعلق مہم الیکشن کمیشن فیصلے سے توجہ ہٹانے کے لیے چلائی گئی،شہبازگل نے اداروں کے خلاف تحریر نجی ٹی وی پر پڑی پی ٹی آئی اراکین عمران خان سے سوال کریں عمران خان کو گزشتہ روز غلط بیانی کرتے ہوئے پسینہ آ رہا تھا،عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف کو ٹرانسکرپٹ دیا عمران خان وضاحت دے رہے تھے اور خود کو نواز شریف سے ملا رہے تھے پی ٹی آئی کے کارکن بھی ان کے اقدامات سے ناراض ہیں ،نوازشریف نے ملک میں پارلیمان کی سپر میسی کو مضبوط کیا عمران خان نے صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے آئین شکنی کروائی ،عمران خان نے نیشنل کرائم ایجنسیز کو برطانیہ تک کیسز بھیجے، دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ نواز شریف کے خلاف صرف پانامہ کیس میں تنخواہ کا معاملہ نکلا،