بھتہ خوروں کی کالز اسلام آباد، راولپنڈی پہنچ گئی ہیں، شیخ رشید کا انکشاف
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خیبرپختون خوا کے بعد اب بھتہ خوروں کی کالز اسلام آباد اور راولپنڈی تک پہنچ چکی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 45 دن بہت اہم ہیں، عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختون خوا (KPK) کے بعد بھتہ خوروں کی کالز اسلام آباد اور راولپنڈی تک پہنچ گئی ہیں، غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کررہے ہیں، خدارا یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے