عمران خان نے ٹرولز کے ذریعے پاک فوج کیخلاف شرمناک مہم چلائی: مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے ٹرولز کے ذریعے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف شرمناک مہم چلائی۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلائی گئی، عمران خان نے اپنے ٹرولز کے ذریعے سوشل میڈیا پر شرمناک مہم چلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ 15 منٹ تک عمران خان کے چیف آف اسٹاف کا بیپر ٹی وی پر چلتا رہا، کل عمران خان کو جھوٹ بولتے ہوئے پسینہ بھی آ رہا تھا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 5 سال جھوٹے حلف نامے جمع کرائے، ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے کہ فارن فنڈنگ کہاں استعمال ہوئی۔