اداروں کا احترام سب پر لازم، لڑائیاں کسی اور وقت کیلئے اٹھا رکھیں: وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر لاگو ہوتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا ملکی سلامتی کے ضامن اداروں کا احترام سب پر لازم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر لاگو ہے، سیاستدانوں کو پاک فوج سمیت ساکھ رکھنے والے اداروں کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، لڑائیاں کسی اور وقت کے لیے اٹھا رکھیں۔