پشاور: تین بچیوں سے زیادتی اور قتل کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
پشاورکی مقامی عدالت نے 3 بچیوں سے زیادتی اور 2 بچیوں کے قتل کیس کے ملزم سہیل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔3 بچیوں سے زیادتی اور قتل کیس کے ملزم سہیل کو تھانہ شرقی کی پولیس نے 10 سال کی ماہ نور سے زیادتی اور قتل کیس میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر مقامی عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے ملزم سہیل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔