نیشنل مینارٹی ڈے ، پاکستان بلا رنگ مذہب و نسل کی تفریق سب کا ہے: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا گورنر ہاؤس لاہور میں نیشنل مینارٹی ڈے کی مناسبت سے مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ کے زیراہتمام تقریب کے شرکاء سے خطاب, تقریب میں سینیٹر کامران مائیکل مرکزی صدر مسلم لیگ مینارٹی ونگ،سریش کمار،اندرجیت سنگھ،سنئیر صحافی نعیم قیصر،شکیل مارکس کھوکھر،پاسٹر شہزاد صدیق کی بھی شرکت, گورنر پنجاب نے حکومتی،عدالتی اور دفاع کے شعبوں میں تمام پاکستانی اقلیتوں کی خدمات کو سراہا.
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان بلا رنگ مذہب و نسل کی تفریق سب کا ہے, ہمیں ملک کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق ڈھال کر فلاحی مملکت بناناہے, اقلیتیں ہمارے ماتھے کا جھومر اور درخشندہ ستارہ ہیں , ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے ہمارے مسیحی، سکھ ،ہندو بھائیوں کی قربانیاں ہمیشہ مشعل راہ ہیں, پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں مسیحی بہن بھائیوں نے مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں,قیام پاکستان کے وقت یو سی ایچ ہسپتال نے مہاجرین کی خدمت کی, 1965 اور 71 کی جنگوں میں دفاع وطن کے لئے جہاں ہمارے فوجی جوان میدان جنگ میں تھے وہیں ہسپتالوں میں مسیحی بہنیں بطور ڈاکٹر و نرسز خدمات سرانجام دے رہی تھیں , مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقلیتوں کو ترقی کے برابری کے مواقع فراہم کئے ہیں, پارتی قیادت نے کامران مائیکل کو پہلا وزیر خزانہ بنایا انہیں وزیر انسانی حقوق سمیت اہم وزارتین اور سینیٹ میں پہلا مسیحی سینیٹر نامزد کیا , ملک میں کوئی بھی اقلیتی برادی سے تعلق رکھنے والا پاکستانی کبھی ملک سے بے وفائی کا مرتکب نہیں ہوا. تقریب میں سینیٹر کامران مائیکل مرکزی صدر مسلم لیگ مینارٹی ونگ،سریش کمار،اندرجیت سنگھ،سنئیر صحافی نعیم قیصر،شکیل مارکس کھوکھر،پاسٹر شہزاد صدیق کی بھی شرکت, سینیٹر کامران مائیکل, تقریب میں شہدائے لسبیلہ ،پاک فوج ،پولیس کے شہدائے کے لئے فاتحہ کوانی کی گئی.