پاک بحریہ کا آپریشن، ڈوبنے والی بھارتی کشتی کے 9 افراد کو بچا لیا
پاک بحریہ نے گوادر کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبنے والی بھارتی کشتی جمنا ساگر کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے عملے کے 9 افراد کو زندہ بچا لیا۔ بھارتی کشتی ” جمنا ساگر” 9 اگست کو عملے کے دس افراد کے ہمراہ بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈوب گئی تھی، اطلاع ملنے پر پاکستان میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے قریبی بحری جہاز MT KRUIBEKE کو ہدایات دیں کہ ڈوبنے والے بھارتی عملے کی امداد کی جائے۔