خیبرپختونخواہ حکومت کا گرمیوں کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا فیصلہ
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے سیکرٹری تعلیم کو جاری کئے گئے ایک ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے جس کے باعث گرمیوں کی تعطیلات میں مزید 15 دنوں کی توسیع ضروری ہے۔