عمران خان کو نااہل کرانا نوازشریف اور مریم نواز کی سازش ہے: فیاض الحسن چوہان
وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی سازش ہے کہ عمران خان کو نااہل کر دیا جائے۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں دبنگ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کان کھول کر سن لو کسی غلط فہمی میں مت رہنا، عمران خان کو نااہل کرنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، امپورٹڈ حکومت اور ان کے حواری اداروں کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور ان کے اتحادیوں نے پانچ سال اداروں کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی۔ کلھبوشن یادیو کا معاملہ ہو یا اجمل قصاب کا ن لیگ نے ملک سے بے وفائی کی۔فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں پر تنقید کے نشتر چلائے، انہوں نے عمران خان کو نااہل کرنے اور اسمبلیاں توڑنے کا وقت بھی بتا دیا۔فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ عیسی خیل سیلابی ریلے سے جو شہادتیں ہوئیں انہیں فی کس آٹھ لاکھ دیں گے، پارکنگ مافیا کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اس کی آمدنی کا تیس فیصد تاجروں کی مارکیٹوں کی بہتری کے لئے لگائیں گے۔