یہ لوگ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں کیوںکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر الیکشن ہوا تو تحریک انصاف کلین سوئپ کرے گی: عمران خان
عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر ڈرپوک آدمی ہے، خود سے کچھ نہیں کرسکتا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس نظام میں انصاف نہ ہو وہاں لوگ آزاد نہیں ہوتے،انصاف لوگوں کو آزاد کر دیتا ہے، حکومت تبدیل کرنے والے نہیں چاہتے خودمختار حکومت آئیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت خوفزدہ ہوچکی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ قوم خوف کے دور سے گزر چکی ہے، یہ لوگ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں کیوںکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر الیکشن ہوا تو تحریک انصاف کلین سوئپ کرے گی۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ستمبر میں نوازشریف کو واپس لانے کی کوشش ہورہی ہے ، پلان بنایا گیا ہے کہ مجھے کمزور کریں اور پھر نوازشریف کو واپس لاکر الیکشن جتوائیں ، اسی لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں۔