شاہ محمود نے مہر بانو کی الیکشن مہم کا آغاز کردیا
ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موسیٰ گیلانی الیکشن لڑنے سے قبل ایفی ڈرین کیس کا حساب دیں، ملتان کے عوام ایفی ڈرین کیس کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنی صاحبزادی مہر بانو قریشی کی الیکشن مہم کے باقاعدہ آغاز پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک میں فسطائیت کا ماحول ہے، پی پی اور ن لیگ ملک لوٹنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام میں اپنا مینڈیٹ کھو چکی ہے، وفاقی حکومت میں تھوڑی سی انا ہوتی تو اسے مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔