تاجروں کا وزیراعلیٰ سندھ سے مارکیٹیں جلد بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
کراچی: شہر قائد کے تاجروں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مارکیٹیں جلد بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا کہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی دکانیں جلد بند کرنے کی پابندی ختم کی جائے، خراب معاشی صورتحال میں دکانیں جلد بند کرنے سے تاجر بدحال ہیں۔ کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز نے کہا کہ ملازمین کو فارغ کرنے سے بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، پابندی ختم کرکے تاجروں کو کاروباری سہولتیں فراہم کی جائیں۔ خیال رہے کہ توانائی بحران کے باعث دو ماہ قبل پنجاب اور سندھ میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے صوبے میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی تاجر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔