کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق اگست اور ستمبر کے ماہ کے بلوں پر ہو گا۔نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ اگست میں 3 روپے ایک پیسہ جبکہ ستمبر میں 8 روپے 9 پیسے چارج کیا جائے گا، لائف لائن صارفین کے علاوہ اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر اطلاق ہو گا۔
بجلی مہنگی ہونے سے کراچی کے صارفین پر 25 ارب روپے سے زیادہ اضافی بوجھ منتقل ہو گا، نیپرا کے مطابق بجلی جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ایک ماہ کیلئے مہنگی کی گئی ہے۔