پاکستان ویمن نے تیسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی، منیبہ علی کی سنچری

Aug 11, 2025 | 12:44

پاکستان ویمن ٹیم نے منیبہ علی کی شاندار سنچری کے بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔منیبہ علی نے کیرئیر کی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔آئرلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز اسکور کیے، پاکستانی ویمن ٹیم نے 156 رنز کا ہدف 17.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو  ایک سے آئرلینڈ کے نام رہی، پہلے دو میچز میں آئرلینڈ ویمن ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

مزیدخبریں